مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو دہلی کے اشوکا ہوٹل میں ٹوکیو اولمپکس سے واپس لوٹنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لئے منعقدہ اعزازی تقریب میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف تمغے جیتے ہیں بلکہ لوگوں کے دل بھی جیتے ہیں۔
انوراگ نے کہا "نہ صرف تمغے، بلکہ آپ سب نے ہندوستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ آپ سب نئے ہندوستان کے نئے ہیرو ہیں۔ آپ نوجوانوں کی حقیقی تحریک ہیں جو اب تمغے جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہندوستانی نوجوان نئے خوابوں اور امنگوں کے ساتھ کھیلوں کی طرف آرہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے اس وبائی دور میں جہاں پورا ملک کورونا سے لڑ رہے تھے تو دوسری طرف ہمارے کھیلاڑی کووڈ19 سے لڑتے ہوئے اپنی تیاریوں میں مصروف عمل تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کئی چیزیں سے ہوئیں جن میں اب تک کا سب سے بڑا 128 رکنی دستہ، سات اولمپک میڈل، ایتھلیٹکس ایونٹ میں پہلا اولمپک گولڈ میڈل، مسلسل ریو اور ٹوکیو میں سندھو کے میڈل اور ہندوستانی ہاکی ٹیم نے 41 سال بعد کانسی کا میڈل جیتا ہے۔