متوفی کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے جو پنجاب کا رہائشی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ تنویر کورونا میں مبتلا تھا یا نہیں۔ صفدرجنگ انکلیو پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کورونا کے مشتبہ مریض نے خودکشی کرلی
سڈنی سے بھارت واپس آتے ہی ایک شخص کو ایئرپورٹ سے صفدرجنگ ہسپتال بھیج دیا گیا تاکہ کورونا کی جانچ ہو سکے لیکن ہسپتال پہنچے کے فورا ًبعد ہی اس نے ہسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
ڈی سی پی دیویندر آریہ کے مطابق ، صفدرجنگ انکلیو کی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک کورونا مریض نے ہسپتال کی ایس ایس بی عمارت کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔ موقع پر پہنچنے والی پولیس کو معلوم ہوا کہ 35 سالہ تنویر پنجاب کے بالاچور کے گاؤں سیانا کا رہائشی ہے۔ وہ سڈنی میں رہتا تھا اور آج ہی آئی جی آئی ایئرپورٹ واپس آیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اسے صفدرجنگ ہسپتال بھیج دیا گیا تھا۔
رات 9 بجے ہسپتال پہنچنے پر ، انھیں ایس ایس بی عمارت میں بنائے گئے الگ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ اسکے کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا جس کی جانچ کی جانی تھی۔ اسے سر میں درد کی شکایت تھی۔ تفتیش سے انکشاف ہوا کہ وہ ایک سال سے سڈنی میں تھا۔ پولیس نے اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔ واقعے کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔