اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوئیڈا: نیوز چینل کے 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر - صحافی کورونا کی زد میں

دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، یہاں آج کورونا کے 14 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا کی مجموعی تعداد 359 تک جا پہنچی ہے۔

نوئیڈا: نیوز چینل کے 10 ملزمین میں کورونا کی تشخیص
نوئیڈا: نیوز چینل کے 10 ملزمین میں کورونا کی تشخیص

By

Published : May 26, 2020, 10:42 AM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق نوئیڈا کے سیکٹر 16 اے میں واقع ایک نیوز چینل کے 10 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں سے نو کا تعلق ضلع گوتم بودھ نگر سے ہے جبکہ ایک کا تعلق دہلی سے بتایا جا رہا ہے۔

تاہم انتظامیہ نے نیوز چینل کو سیل کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details