اردو

urdu

ETV Bharat / city

لال قلعہ کے سامنے کوٹ مارکیٹ میں آتشزدگی - A fire broke out in Kot Market in front of Red Fort

لال قلعہ کے سامنے واقع شیخ کلیم اللہ کی درگاہ کے پاس بنی کوٹ مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس میں درجن بھر دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

A fire broke out in Kot Market in front of Red Fort
لال قلعہ کے سامنے واقع کوٹ مارکیٹ میں لگی آگ

By

Published : May 7, 2020, 12:49 PM IST

دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے بالکل سامنے بنی کوٹ مارکیٹ میں پرانے کپڑوں کی خریداری کی جاتی ہے تاہم ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوٹ مارکیٹ بند ہے اور دکانوں میں مال بھرا ہوا تھا۔

لال قلعہ کے سامنے واقع کوٹ مارکیٹ میں لگی آگ

رات میں تقریباً 3 بجے تیز ہواؤں سے تاروں میں چنگاری اٹھی اور دکانوں میں رکھے کپڑوں پر جا گری جس کے بعد ایک چھوٹی سی چنگاری نے ایک خطرناک آگ کی شکل اختیار کرتے ہوئے دکانوں کو جلا کر خاک کر دیا۔

حالانکہ موقع پر 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی تھیں لیکن خبر لکھے جانے تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں مالی نقصان کافی ہوا ہے البتہ اب تک جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔

قابل ذکر ہے عام دنوں میں لال قلعہ کے سامنے واقع اس مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ خریداری کرنے آتے ہیں خاص طور پر اتوار کے روز اس مارکیٹ میں پیر رکھنے کو جگہ نہیں ہوتی ہے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام ملازمین بھی مارکیٹ میں نہیں تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details