اردو

urdu

ETV Bharat / city

ماسک نہ پہننے پر دو ہزار روپے کا جرمانہ - کورونا میں مزید اضافہ

دارالحکومت میں کورونا وائرس کے خطرناک شکل اختیار کرنے کے درمیان کیجریوال حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بغیر ماسک لگائے پکڑے جانے پر جرمانہ کی رقم چار گنا بڑھا کر دو ہزار روپے کردی ہے۔

A fine of Rs 2,000 for not wearing a mask
ماسک نہ پہننے پر دو ہزار روپے کا جرمانہ

By

Published : Nov 19, 2020, 4:21 PM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کورونا کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ پہلے پانچ سو روپے کا جرمانہ تھا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ ابھی تک ماسک نہ پہنے جانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگتا تھا، لیکن کئی لوگ ابھی بھی ماسک کے بغیر گھوم رہے ہیں، ایسے لوگوں پر سخت کارروائی کے لیے جرمانے کی رقم کو بڑھا کر دو ہزار روپے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور بدھ کو اعداد و شمار میں ریکارڈ 131 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔

کورونا کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا،’’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ دھوم دھام سے چھٹھ کا تہوار منائیں لیکن عوامی مقامات پر چھٹھ نہ منائیں۔ کئی ریاستی حکومت نے بھی عوامی مقامات پر اسے منانے پر پابندی لگائی ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کورونا نہ پھیلے ،اس لئے آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ چھٹھ کو گھر پر ہی منائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details