اردو

urdu

ETV Bharat / city

اقتصادی طور پر کمزور طلبا کے لیے مہم - ای ڈپلو ایس کے لیے بیداری مہم

دہلی میں سیشن 2020 کے لیے ای ڈبلیو ایس یعنی ایکانومکلی ویکر سیکشن کے داخلے کا عمل دو تین ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

ای ڈپلو ایس کے لیے بیداری مہم

By

Published : Sep 8, 2019, 11:58 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:47 PM IST

اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مشن تعلیم کے والنٹیئرز دہلی کے مختلف علاقوں میں عوامی بیداری اور رابطہ مہم چلا رہے ہیں تاکہ لوگ بروقت اپنے ضروری کاغذات تیار کرا سکیں۔

اسی مناسبت سے وزیرآباد (شمالی دہلی) میں نکڑ اجلاس کا اہتمام کیا گیا جہاں سنگم بہار اور افغانی چوک میں ضرورت مند والدین کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین نے حصہ لیا اور پرائیوٹ اسکولوں میں مفت داخلے کے عمل کو سمجھا۔

تعلیم کے لیے خواتین میں جس طرح سے بیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے کہا جا سکتا ہے کہ آنے والےدنوں میں میں بلا شبہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ تشکیل پائے گا، جب معاشرے کے تمام طبقے کے لوگ یکساں تعلیم سے آراستہ ہوں گے تو یقینی طور پر ایک مہذب معاشرے عمل میں آئے گا جس سے آپسی بھائی چارہ، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی محبت میں اضافہ ہوگا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details