یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی جارہی ہے۔ اس دوران شاہین باغ کے مظاہرین، جو شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پر بیٹھے ہیں، نے 54 فٹ اونچا ترنگا پھہرا کر لوگوں کو ایک بار پھر اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
شاہین باغ میں 54 فٹ انچا ترنگا پھہرایا گیا شاہین باغ میں مظاہرین نے 54 فٹ اونچا ترنگا پھہرانے کے ساتھ قومی ترانہ بھی گایا۔ پورے پروگرام میں ہزاروں افراد موجود تھے۔
شاہین باغ میں 54 فٹ انچا ترنگا پھہرایا گیا
یہ بات توجہ کی طالب بھی ہے کہ جہاں ہر روز مظاہرین کے ہاتھوں میں شہریت ترمیمی قانون، این آرسی و این پی آر کی مخالفت میں نعروں سے لکھی تختیاں نظر آتی تھیں، آج اکثر مظاہرین کے ہاتھوں میں ترنگا نظر آیا۔
شاہین باغ میں 54 فٹ انچا ترنگا پھہرایا گیا
اس دوران لوگوں نے این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھی نعرے بازی کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔