اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کی تحریک کا 68واں دن، خاص رپورٹ - Yogendra Yadav, head of Swaraj India

دہلی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران 26 جنوری کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں کرائم برانچ کو عوام سے 1700 موبائل کلپس اور سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی ہیں۔

68th day of farmers' movement, special report
کسانوں کی تحریک کا 68واں دن، خاص رپورٹ

By

Published : Feb 1, 2021, 9:02 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے روز تشدد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 84 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 38 ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔

خاتون تحریک میں حصہ لیتے ہوئے

ہفتہ کو فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیم کے ساتھ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے لال قلع علاقے کا معائنہ کیا۔

سنیوکت کسان مورچہ کے ترجمان راکیش ٹکیت

دہلی پولیس کی ایک ٹیم جمعہ کے روز دو افراد کی تلاش کے لیے جالندھر بھی گئی تھی، جن پر شبہ تھا کہ انہوں نے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعے میں ہونے والے تشدد میں حصہ لیا تھا۔

کسان رہنما نریش ٹکیت

یوم جمہوریہ کے موقع پر مظاہرین نے پہلے سے طے شدہ راستے پر عمل نہیں کیا اور دہلی میں داخلے کے لیے بیریکیڈس توڑ دیے۔ مرکز کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے لیے منعقدہ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور قومی دارالحکومت کے متعدد حصوں میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ وہ لال قلعہ میں بھی داخل ہوئے اور اپنے جھنڈے بھی لگائے۔

ویڈیو

سنیوکت کسان مورچہ کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا کہ کمیٹی بات کرنے کو تیار ہے اگر حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو کر سکتی ہے کیوں کہ بات کرنے سے ہی حل نکلتا ہے۔

سنیوکت کسان مورچہ کے ترجمان راکیش ٹکیت

شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بھارتی کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت سے ملاقات کی اور کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں راکیش ٹکیت کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے آئے ہیں۔

شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل

سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو نے راجستھان کے الور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غنڈے ہمارے ساتھیوں پر پتھر چلا رہے تھے اور ریپڈ ایکشن فورس کے سینکڑوں سپاہی وہاں پر کھڑے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو

ABOUT THE AUTHOR

...view details