کم ہوتے کورونا کے معاملوں کے درمیان ملک میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے 73 معاملے آ چکے ہیں۔ اس میں سے دہلی میں آٹھ مریضوں میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔
تین روز پہلے ہی دہلی کے لوک نائک جئے پرکاش ہسپتال سے 15 مشتبہ مریضوں کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
ان 15 مریضوں کے سیمپل میں چار لوگوں میں کورونا کے نیو کورونا وائرس اسٹرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ لوک نائک ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش کمار نے بتایا کہ اس سے پہلے چار لوگوں میں نیو اسٹرین کی تصدیق ہوئی تھی اور اب پھر سے نئے چار معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد دہلی میں نیو کورونا وائرس اسٹرین کے مریضوں کی کل تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔