گزشتہ برس سنٹرل پولیس فورسز کے 36 اہلکاروں نے خودکشی کی جن میں سے 14 نے گھریلو اسباب سے اور تین نے ملازمت سے متعلق معاملات کی وجہ سے یہ انتہائی سخت قدم اٹھایا۔
قومی جرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادو شمار کے مطابق راجستھان میں خودکشی کے سب سے زیادہ پانچ معاملے سامنے آئے جبکہ تملناڈو میں چار اور اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، جموں۔کشمیر، ناگالینڈ، تریپورہ اور دہلی میں تین تین معاملے درج کئے گئے۔
گزشتہ برس سنٹرل پولیس فورسز کے 36 جوانوں نے خودکشی کی - suicide tendencies in forces
اعدادوشمار کے مطابق 2019 کے دوران سنٹرل پولیس فورسز کے 14 جوان مختلف مہمات اور تصادموں میں ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 57.1 فیصد چھتیس گڑھ میں جبکہ 42.9 فیصد جموں۔کشمیر میں ہلاک ہوئے۔
ان آٹھ ریاستوں میں پولیس فورسز کے اہلکاروں کی خودکشی کے 75 فیصد معاملے درج کئے گئے۔ راجستھان میں خودکشی کے پانچ معاملات میں سے چار گھریلو مسائل کی وجہ سے ہوئے۔ آٹھ معاملات میں خودکشی کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ ایک معاملہ میں سماجی وقار، ایک میں شادی سے متعلق مسئلہ کی وجہ سے خودکشی کی گئی۔نو معاملات میں خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔
اعدادوشمار کے مطابق 2019 کے دوران سنٹرل پولیس فورسز کے 14 جوان مختلف مہمات اور تصادموں میں ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 57.1 فیصد چھتیس گڑھ میں جبکہ 42.9 فیصد جموں۔کشمیر میں ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ سنٹرل پولیس فورسز کے 24 جوانوں کی سڑک اور ٹرین حادثات میں، چار کی قدرتی آفات سے موت ہوئی۔