جامعہ کے 34 طلبہ نے یو پی ایس سی مینز میں کامیابی حاصل کی
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں کوچنگ اور تربیت حاصل کرنے والے 34 طلبہ نے سول سروسز کے مینز امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جامعہ کے 34 طلبہ نے یو پی ایس سی مینز میں کامیابی حاصل کی
یونین پبلک سروس کمیشن نے گذشتہ روز سول سروسز مینز 2020 کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ سبھی امیدوار جلد انٹرویو ٹیسٹ کے لیے حاضر ہوں گے۔ آر سی اے اپنے سابقہ طریقوں کے مطابق سینئر اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور ماہرین تعلیم کی مدد سے کامیاب طلبہ کے لیے ماک انٹرویو اور سلسلہ وار انٹریکشن سیشنز کا بھی اہتمام کرے گا۔
گذشتہ برس آر سی اے کے ذریعے 30 طلبا نے سول سروسز میں کامیابی حاصل کی تھی، اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈینشل کوچنگ اکیڈمی کے ذریعہ 35 طلبا نے جموں کشمیر، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر اور کرناٹک کے علاوہ آر بی آئی، ائی بی و دیگر مرکزی اداروں میں منتخب کیے گیے تھے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں سنٹر برائے کوچنگ اینڈ پلاننگ کے 101 طلبہ نے سال 2020 میں یوپی ایس سی سول سروسز کے ابتدائی امتحان پاس کیا تھا۔ یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن آفیسر احمد عظیم نے بتایا کہ' جامعہ کی مختلف ریاستوں میں رہنے والی 16 طالبہ اور 85 طلبا نے یو پی ایس سی سول سروسز کے ابتدائی امتحان 2020 پاس کیے تھے جامعہ آر سی اے میں کل 283 امیدواروں نے کوچنگ اور ٹریننگ حاصل کی تھی۔