اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی اسٹیسٹ کینسر اسپتال میں کورونا کے مزید 3 کیسز - دہلی کے اسپتال میں کورونا کے تین نئے معاملے

دہلی حکومت کے ما تحت اسپتال دہلی اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں کورونا کے مزید تین مثبت مریض پائے گئے ہیں اس اسپتال میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جو ایک تشویشناک بات ہے۔

دہلی اسٹیسٹ کینسر اسپتال میں کورونا کے مزید 3 کیسز
دہلی اسٹیسٹ کینسر اسپتال میں کورونا کے مزید 3 کیسز

By

Published : Apr 13, 2020, 12:37 PM IST

کیجریوال حکومت ایک طرف عام لوگوں کو کورونا انفیکشن سے تحفظ فراہم کررہی ہے، تو دوسری طرف یہ وائرس ڈاکٹروں کو اپنی زد میں لے رہی ہے، اس کا سب سے زیادہ اثر دہلی کے سرکاری کینسر اسپتال میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہاں ایک مریض میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، ساتھ ہی مریض اٹینڈنٹ بھی کورونا سے متاثر ہو گیا ہے، اس کے علاوہ اسپتال کے ایک سکیورٹی گارڈ میں بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

تشویشناک بات یہ ہے کہ اس اسپتال کے ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

اس سے پہلے اس ہسپتال کے تین مریض اور تین ڈاکٹرس سمیت 22 طبی عملے کورونا کی زد میں آچکے ہیں، یہاں کورونا کا پہلا معاملے ایک ایسے ڈاکٹر میں پایا گیا تھا جس کا بھائی برطانیہ سے واپس آیا تھا اور وہ اس سے متاثر ہو گئے تھے، اس کے بعد سے اس اسپتال میں شروع ہونے والا انفیکشن کا سلسلہ اب تک مسلسل جاری ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details