اردو

urdu

ETV Bharat / city

جے این یو کے 23 طلبا اسپتال سے ڈسچارج - جے این یو طلبہ ایمس میں داخل

جے این یو میں گزشتہ روز کچھ نقاب پوش غنڈوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی جس میں سے 23 طلبا کو ایمس کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔

20 JNU students enter trauma center
جے این یو کے 20 طلبہ ٹروما سینٹر میں داخل

By

Published : Jan 6, 2020, 8:20 AM IST

Updated : Jan 6, 2020, 11:15 AM IST

زیر علاج طلبا کی جانکاری دیتے ہوئے ایمس نے بتایا کہ 'ان میں اکثر کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔'

جے این یو طلبا یونین کی صدر آئیشے گھوش کے سر میں بھی شدید چوٹ آئی ہے۔ ان معاملات کی ابھی تفتیش ہو رہی ہے۔ پولیس کو ابھی تک کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔

جے این یو کے 20 طلبہ ٹروما سینٹر میں داخل

وہیں دہلی کی دوسری یونیورسٹیز کے طلبا جے این یو اور پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کی مانگ ہے کہ ملزمین کو جلد از جلد پکڑا جائے اور طلبا کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

طلبہ یونین صدر ایشی گھوش کو شدید چوٹ آئی ہے

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا اس حادثے پر کہنا ہے کہ 'ملک کیسے ترقی کرے گا، اگر طلبا یونیورسٹی کیمپس میں ہی محفوظ نہیں ہے۔'

نقاب پوش غنڈوں نے ہاسٹل میں گھس کر طلبہ کو مارا پیٹا

وہیں طلبا کو دیکھنے کے لیے ایمس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما پہنچے تھے جن میں پرینکا گاندھی، منوج تیواری، سبھاش چوپڑا، اجئے ماکن وغیرہ شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ جے این یو میں اس طرح کا حادثہ پہلی بار پیش آیا ہے۔

Last Updated : Jan 6, 2020, 11:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details