حکومت نے ریاست میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
گریٹر نوئیڈا میں کورونا ٹیسٹ لیب بنانے کا فیصلہ - یوگی حکومت کا فیصلہ
اترپردیش حکومت نے گوتم بدھ نگر ضلع میں کورونا کے ٹیسٹ کے لیے دو لیب بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لیے حکومت نے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے کی رقم بھی مختص کر دی ہے۔
گوتم بودھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے اترپردیش حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا کے جی آئی ایم ایس کو 46.2 لاکھ روپے اور سیکٹر 30 کے ایس جی پی جی آئی کو 65 لاکھ روپے جاری کیا گیا ہے تا کہ یہاں کورونا ٹیسٹ لیب بنایا جا سکے۔
جلد ہی دونوں مقامات پر ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا جائے گا، بتا دیں کہ اس وقت ضلع میں کورونا کے مشتبہ شخص کی رپورٹ حاصل کرنے میں تقریبا 48 گھنٹے لگتے ہیں، ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے تا کہ کورونا مشتبہ کی ٹیسٹ رپورٹ جلد حاصل کی جا سکیں۔