اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا کے 19133 نئے کیسز، 335 افراد کی موت

قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 19،133 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 335 ​​افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

Delhi
Delhi

By

Published : May 6, 2021, 9:57 PM IST

دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کو مجموعی طور سے 12،73،035 ہوگئی ہے اور مزید 335 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18،398 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو دہلی میں کورونا کے 20،960 نئےمعاملے اور 311 مزید افراد کی موت ہوئی تھی۔

دہلی میں پازیٹیو آنے کی شرح 24.29 ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 18 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ شرح 25 سے نیچے آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details