اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2020, 5:21 PM IST

ETV Bharat / city

پڈوچیری میں کورونا کے 19 نئے معاملے

مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں پیر کو کورونا وائرس کے 17 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 383 ہوگئی ہے۔

19 new cases of Corona in Puducherry
پڈوچیری میں کورونا کے 19 نئے معاملے

محکمہ صحت کی جانب سے آج کووڈ 19 کی صورتحال کے سلسلے میں بتایا گیا کہ کل شام کورونا وائرس کے انفیکشن سے متاثر آٹھ مریض ٹھیک ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے لیکن 226 معاملے ابھی بھی فعال ہیں۔

نئے معاملوں میں سے 11 سرکاری میڈیکل کالج اور چھ متاثرین جپمیر میں بھرتی ہیں۔ اسپتال سے چھٹی پانے والوں میں سے چھ سرکاری میڈیکل کالج ، دو جپمیر اور ایک کارائیکل سرکاری جنرل میں بھرتی تھے۔

فی الحال 168 مریضوں کا سرکاری میڈیکل اسپتال میں، 50 کا جپمیر، سات کا کرائیکل سرکاری اسپتال اور ایک کا یانم سرکاری اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

مرکز کے زیر انتظام ریاست میں کورونا سے 383 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جس میں سے 149 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے جبکہ آٹھ لوگوں کی کورونا انفیکشن سے موت بھی ہوچکی ہے اور 226 فعال معاملوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14،821 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس مہلک وبأ کے سبب 445 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے اب تک 4،25،282 کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 2،37،196 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبأ نے 13،699 مریضوں کی جان لی ہے۔

مہاراشٹر اس مہلک وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے یہاں اب تک 1،32،075 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 6170 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز کے معاملے میں اب دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر آگئی ہے، آج صبح جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دہلی میں 59،746 افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی 2175 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے۔

ریاست تامل ناڈو، اس معاملے میں تیسرے نمبر پر آ چکا ہے، ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد 59،377 ہے اور اس وبأ نے یہاں تک 757 افراد کی جان لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details