انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی فہرست میں مزید تین لیباریٹریوں کو شامل کیا گیا ہے، ان میں سرکاری 1028 اور پرائیویٹ 627 لیباریٹریز شامل ہیں۔
فی الحال، آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 843 (سرکاری: 467، پرائیوٹ: 376) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 691 (سرکاری: 527، پرائیویٹ: 164) ہے اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیباریٹریوں کی تعداد 121 (سرکاری: 34، پرائیویٹ: 87) ہے۔