اردو

urdu

ETV Bharat / city

106 سالہ مختار احمد نے کورونا شکست دی

ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ وسطی دہلی کے نواب گنج علاقے سے ایک اچھی خبر آرہی ہے جہاں 106 سالہ مختار احمد نے صرف 17 دن میں کورونا کو شکست دی ہے۔ ان کا علاج دہلی کے راجیو گاندھی سپر سپیشلسٹ ہسپتال میں چل رہا تھا جہاں مکمل صحت یاب ہونے کے بعد انہیں یکم مئی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

106-year-old Mukhtar Ahmed defeated Corona
106 سالہ مختار احمد نے کورونا شکست دی

By

Published : May 6, 2020, 11:42 PM IST

آپ کو بتادیں کہ وسطی دہلی کے نواب گنج علاقے کے 106 سالہ مختار احمد کو 14 اپریل کو کورونا انفیکشن کے بعد دہلی کے راجیو گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا۔ مسلسل 2 ٹیسٹ رپورٹز کے منفی آنے کے بعد انہیں یکم مئی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

106 سالہ مختار احمد نے کورونا شکست دی

حیرانی کی بات یہ ہے کہ 106 سالہ مختار احمد مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن ان کے بیٹے کا علاج ابھی رام منوہر لوہیا ہسپتال میں چل رہا ہے۔ مختار احمد کے پوتے آصف نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کے والد کورونا مثبت پائے گئے جس کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس کے بعد ان کی والدہ اور بھائی بھی کورونا مثبت پائے گئے لیکن اب علاج کے بعد وہ با لکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details