ڈی آئی جی اتراکھنڈ نلیش بھرنے ایک کار حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں وہیں اس دوران ان کے محافظ اور ڈرائیور محمد عثمان بھی زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب وہ ادھم سنگھ نگر کے تھانہ باج پور سے دہرادون جارہے تھے۔

بتا دیں کہ جمعہ کو ڈی آئی جی نیلیش بھرنے باج پور میں پولیس افسران کو ضروری ہدایات دینے کے بعد کار میں سوار ہوکر واپس دہرادون جا رہے تھے۔ اور پولیس کے مطابق، کاشی پور میں مرادآباد روڈ پر واقع منڈی پولیس چوکی کے قریب مخالف سمت میں آ رہی ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماری جس کے سبب گاڑی میں سوار ڈی آئی جی، انکے گنر اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
حادثے کے فورا بعد نلیش بھرنے سمیت تینوں زخمی اہلکاروں کا ضروری علاج کرایا گیا، بعد ازاں ڈی آئی جی دوسری گاڑی سے دہرادون روانہ ہوگئے۔
پولیس اہلکاروں نے ڈی آئی جی کی کار کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔