اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتراکھنڈ کانگریس صدر پریتم نے مودی حکومت کی سخت تنقید کی

کانگریس اتراکھنڈ کے صدر پریتم سنگھ نے ادھم سنگھ نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت پر قوم کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

uttarakhand congress president slams modi govt on border issue
uttarakhand congress president slams modi govt on border issue

By

Published : Jun 30, 2020, 10:30 PM IST

در اصل کانگریس ریاستی صدر پریتم سنگھ ضلع ادھم سنگھ کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے کاشی پور میں بلاک صدر کی رہائش گاہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مودی حکومت کی تنقید کی۔ انہوں نے مودی حکومت پر قوم کو کمزور کرنے کا الزام بھی لگایا'۔

ویڈیو

انہوں نے بھارت۔ چین تنازع پربولتے ہوئے کہا کہ' میڈیا سے جو تصویر سامنے آرہی ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ چین نے ہمارا علاقے میں گھس آیا ہے اور قبضہ کرلیا ہے۔ اس کے بر عکس وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ چین ہمارے کسی بی علاقے میں نہیں گھسے ہیں۔ چین براہ راست اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے، مزید وزیر اعظم ملک کو گمراہ کررہے ہیں۔'

مزید ہمسایہ ملک نیپال بھی ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔ چین نے سری لنکا میں اپنا بحری اڈہ تیار کرلیا ہے۔ تمام دوست ممالک ہمارے خلاف مؤقف اختیار کرچکے ہیں اور مودی جی صرف ٹرمپ پر خوش ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details