اتراکھنڈ میں پہاڑ سے لے کر میدانی علاقوں تک سردیوں کا قہر جاری ہے۔ ایک بار پھر كیدارگھاٹی میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے، جس سے رودر پریاگ سمیت آس پاس کے تمام علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔ برف باری کے باعث یہاں درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی ہے۔
اتراکھنڈ میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر - اتراکھنڈ
پہاڑوں میں برف باری کے باعث زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہے۔ سردی سے بچنے کے لیے لوگ گھروں میں رہنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ بازاروں میں خاموشی ہے۔ سیاحت کا کاروبار بھی اس برف باری سے کافی متاثر ہوا ہے۔
![اتراکھنڈ میں برفباری سے معمولات زندگی متاثر اتراکھنڈ میں کوہرے کا قہر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5621771-754-5621771-1578386264727.jpg)
اتراکھنڈ میں کوہرے کا قہر
اتراکھنڈ میں کوہرے کا قہر
اس بار سردی نے یہاں گذشتہ 20 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کیدار ناتھ میں پیر کے روز کم از کم سات ڈگری درجہ حرارت رہا جبکہ تنگناتھ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
کیدار گھاٹی میں گذشتہ 6 روز سے برف باری ہو رہی ہے وہیں نچلے علاقوں میں بارش کا دور جاری ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔