اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس سیوا دل کا ترنگا یاترا کا اختتام - کانگریس سیوا دل کا ترنگا یاترا

کانگریس سیوا دل کا ترنگا پیدل یاترا 14 فروری کو دہرادون ہریدوار سے شروع کرنے کے بعد آج دوئی والا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

tricolor yatra of Congress Siva in uttrakhand
کانگریس سیوا دل کا ترنگا یاترا

By

Published : Feb 16, 2020, 7:47 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:26 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت اور کانگریس سیوا دل کے قومی صدر کی ہدایت پر ترنگا یاترا 14 فروری کو دہرادون ہریدوار سے شروع کی گئی تھی جس یاترا کا کانگریس کارکنان نے آج دوئی والا پہنچنے پر زبردست خیرمقدم کیا۔

کانگریس سیوا دل کا ترنگا یاترا کا اختتام

اس دوران خواتین کانگریس سیوا دل کی ریاستی صدر ہیما پاروت نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے ذات پات کی سیاست کررہے ہیں جس کی کانگریس سیوا دل نے سخت مخالفت کررہی ہے۔

کانگریس سیوا دل کے ریاستی صدر راجیش راستوگی نے کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت سابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت کی شبیہہ کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کی کانگریس سخت مخالفت کرتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترنگا پیدل یاترا ملک میں امن اور بھائی چارے کے مقصد کے لیے نکالی گئی ہے جو آج دوئی والا پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت کے خلاف سی بی آئی کی جاری تحقیقات کو روکنے کے لیے دوئی والا ایس ڈی ایم کے ذریعے اتراکھنڈ کے گورنر کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا ہے۔



Last Updated : Mar 1, 2020, 1:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details