معلومات کے مطابق نادیہی بیریئر پر چار ایس پی او ڈیوٹی پر تھے۔ اسی دوران رائے پور گاؤں کا راجندر سنگھ وہاں آیا اور ایس پی او کے ساتھ کسی بات پر الجھ گیا۔ تھوڑی دیر بعد راجندر کا پورا خاندان بھی آگیا۔ ان لوگوں نے چاروں ایس پی اوز کے ساتھ لڑائی شروع کردی۔ اس دوران بیریئر پر گاڑیوں کی آمد و رفت بھی رک گئی۔
پولیس اہلکاروں کے ساتھ مار پیٹ
جسپور میں، دیہاتیوں نے نادیہی بیریئر پر ڈیوٹی کرنے والے چار ایس پی اوز کو زدوکوب کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گائوں والوں نے پولیس ٹیم کو گھیر لیا۔ افسر کو مارا پیٹا اور اس کی وردی بھی پھاڑ دی۔
چوکی انچارج ونئے متل کو جب ایس پی او سے لڑائی کے بارے میں پتہ چلا تو چوکی انچارج فورس کے ساتھ رائے پور گاؤں پہنچے۔ پولیس نے حملہ کے ملزم کو کار میں ڈال دیا۔ اس دوران دیگر لوگوں نے پولیس کار کو گھیر لیا۔ ملزمان کو رہا کرنے کی کوشش میں ان افراد نے انسپکٹر ونئے متل کے ساتھ مار پیٹ کرکے ان کی وردی بھی پھاڑ دی۔
پولیس کسی طرح ملزم کوتوالی لے آئی ۔اعلی عہدیداروں کو واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے ونئے متل کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے 15 افراد کے خلاف جسپور کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔