اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایس ڈی آر ایف نے گمشدہ غیرملکی ٹریکرز کو بچایا - گھانگریہ ہیمکنڈ ٹریک

دہرادون میں ایس ڈی آر ایف کو جمعرات کو گھانگریہ ہیمکنڈ ٹریک پر دو ٹریکرز کے گمشدہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم انہیں جمعہ کو سہ پہر تین بجے تک بحفاظت تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

sdrf rescues missing foreign trackers on ghangaria hemkund track
ایس ڈی آر ایف نے گمشدہ غیرملکی ٹریکرز کا ریسکیو کیا

By

Published : Jun 26, 2021, 9:54 AM IST

ریاست اتراکھنڈ کے ضلع دہرادون میں گھانگریہ ہیمکنڈ ٹریک روٹ پر ایس ڈی آر ایف کو جمعرات کو دو غیر ملکیوں سمیت چار ٹریکرز کے گمشدہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جبکہ دو ٹریکرز محفوظ طریقے سے واپس آگئے تھے لیکن ایک غیر ملکی سمیت دو ٹریکرز سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔

ایس ڈی آر ایف نے گمشدہ غیرملکی ٹریکرز کا ریسکیو کیا

ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا کہ جمعرات کی رات دو ٹریکرز کے گمشدہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں ٹریکرز کی تلاش میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم جمعہ کی صبح 5 بجے سے ہی تلاش کرنے نکلی تھی۔

سہ پہر تین بجے کے قریب ایس ڈی آر ایف ریسکیو ٹیم کے انچارج نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کنٹرول روم کو آگاہ کیا کہ انہوں نے دونوں ٹریکرز سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں ٹریکرز ہیمکنڈ کے قریب پائے گئے ہیں جو مکمل طور پر صحت مند نہیں ہیں بلکہ وہ گھبراہٹ کے شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضائیہ کے سابق افسر محمد شعیب کی دردناک داستان

ایس ڈی آر ایف کے ذریعہ پائے جانے والے ٹریکرز کی شناخت ہریپریت (29) جس کا تعلق پنجاب سے ہے اور دوسرا علی اوشہ کے طور پر ہوئی ہے جو سلووینیا سے تعلق رکھنے والی ہیں۔ شام تک ایس ڈی آر ایف کی ٹیم ٹریکرز کے ساتھ محفوظ طور پر گھانگریہ پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details