اطلاعات کے مطابق ضلع ٹہری کے پرتاپ نگر اسمبلی علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک اسکول بس نیگی اور جلگاؤں کے درمیان گہری کھائی میں گر گئی، حادثے میں نو طلبا کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
بس حادثے میں نو طلبا ہلاک - اسکول بس حادثے کا شکار
ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ٹہری کے مدن نیگی اور جل گاؤں کے درمیان ایک اسکول بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔
![بس حادثے میں نو طلبا ہلاک](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4054502-612-4054502-1565068687518.jpg)
تصویر اے این آئی
یہ بس مدن نیگی اسکول کی بتائی جا رہی ہے، مذکورہ بس میں 20 بچے سوار تھے، فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔