اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس خواتین کے وہاٹس ایپ میسج پر فوری مددفراہم کررہی ہے - whatsApp helpline number for women safety

دہرہ دون: اتراکھنڈ پولیس کی خواتین ہیلپ لائن سروس خواتین کو فوری طورپر سیکورٹی اور مدد کے لئے بہت اہم ثابت ہورہی ہے۔فروری سے شروع ہوئی اس سروس میں مئی تک مجموعی طورپر1017شکایتوں کو نپٹارہ کیا گیا۔

police launches 24X7 WhatsApp helpline number for women safety
police launches 24X7 WhatsApp helpline number for women safety

By

Published : Jun 18, 2020, 6:21 PM IST

ریاست کے ڈائرکٹر جنرل (کرائم اینڈ لا) اشوک کمار نے بتایا کہ فروری میں پولیس ہیڈکوارٹر میں واقع خواتین سیکورٹی سیل میں خواتین وہاٹس ایپ ہیلپ لائن سروس شروع کی گئی۔ جس میں خواتین و طالبات موبائل نمبر 9411112780 پر وہاٹس ایپ کے ذریعہ اپنی شکایت درج کراسکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فروری سے مئی تک خواتین خواتین وہاٹس ایپ ہیلپ لائن پر مجموعی طورپر 1017شکایتوں اور میسج موصول ہوئے جن پر متعلقہ ڈویزن کے ذریعہ کارروائی کرکے نپٹارہ کیا گیا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ خواتین وہاٹس ایپ ہیلپ لائن شروع کرنے کا خاص مقصد خواتین کو شکایت یا اطلاع دینے میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرم یا دیگر وجہ سے تھانہ نہیں جانے والی متاثرہ خواتین کو شکایت دینے میں آسانی ہو اس کے لئے یہ ہیلپ لائن سروس شروع کی گئی ہے۔ خواتین وہاٹس ایپ پر میسج بھیج کر پولیس سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ متاثرہ اس سروس پر واقعہ سے منسلک فوٹوگراف یا ویڈیو بھی بھیج سکتی ہیں، جس سے ملزم کی شناخت کرنے میں مدد مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details