اتراکھنڈ کی تمام درگاہوں کے دروازے 20 اپریل تک بند کر دئے گئے ہیں۔ اس کے تحت درگاہ صابر پاک، درگاہ امام صاحب اور درگاہ قلی قلی صاحب پر عقیدتمندوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اتراکھنڈ کی تمام درگاہوں کے دروازے بیس اپریل تک بند کر دئے گئے ہیں۔ ریاست میں عوامی فاصلات کو برقرار رکھنے کے مقصد سے یہ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس سے تحفظ کےپیش نظر مذکورہ تینوں درگاہوں کے احاطے کو خالی کرا لیا گیا ہے اور زائرین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بیس اپریل کے بعد ہی درگاہ کی زیارت کے لئے یہاں پہنچے۔
اتراکھنڈ میں بیس اپریل تک مذہبی مقامات پر پابندی عقیدتمندوں کو باہر نکالنے کے بعد درگاہ احاطے کو سینیٹائز کیا گیا اور صفائی کا منظم انتظام کیا گیا ہے۔
بیس اپریل تک مذہبی مقامات پر پابندی اس کے متعلق رڑکی کے جوائنٹ مجسٹریٹ نمامی بنسل نے بتایا کہ اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر تینوں مشہور درگاہوں کو ایک ماہ کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متعلقہ ملازمین کو بھی سخت ہدایات دی گئی ہے کہ وہ صفائی کے نظام کو صحیح طریقے سے برقرار رکھیں اور لوگوں کو آس پاس جمع نہ ہونے دیں۔