عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کووِڈ۔ 19 کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ 6513 سے زیادہ افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبروں کے مطابق یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس کے مریض بڑھ رہے ہیں دوسری جانب چین جہاں سے اس مرض کی شروعات ہوئی تھی وہاں اس کے نئے مریضوں کی تعداد میں اب کمی آ رہی ہے۔'
اس ضمن میں بھارت کے متعدد ریاستوں میں سرکاری و غیر سرکار تعلیمی ادارے، پبلک پارکز اور سیمنا گھروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ بہار کے کے چند اضلاع میں دفعہ 144 تک نافذ کردی گئی ہے۔
بہر کیف اب اتراکھنڈ میں اس مرض کے مشتبہ مریض ظاہر ہونے کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
گذشتہ شام اودھم سنگھ نگر میں کورونا کے سات مشتبہ مریضوں کی اطلاع ملنے پر محکمہ صحت کے اہلکار ایک ایسے مکان پر پہنچے اور مشتبہ لوگوں کے خون کے نمونے ہلدوانی بھیجے۔
دراصل گذشتہ دنوں پونا سے ایک خاندان اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور آیا تھا۔ کنبہ کے ممبران پرمود مشرا نے کنبہ کے کچھ افراد کی صحت سے متعلق شک ظاہر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو آگاہ کیا۔
ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے پونے سے آئے لوگوں کا طبی معائنہ کیا۔ سات افراد کے منفی نتائج سامنے آنے کے بعد ڈاکٹروں نے راحت کی سانس لی لیکن احتیاط کے طور پر مشتبہ مریضوں میں دوائیں اور ماسک تقسیم کی گئی مزید احتیاط برتنے کی ہدایت دی۔ فی الحال اس وائرس سے اتراکھنڈ کے لوگوں میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔