اردو

urdu

ETV Bharat / city

اتراکھنڈ: 'عبادات کے ذریعے ہی وبا سے نجات ممکن' - کورونا سے نجات کا راستہ عبادت

اتراکھنڈ میں ان لاک ون کے نفاذ کے بعد 8 جون سے سبھی عبادت گاہوں کو حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق کھول دیا گیا ہے، عبادت گاہوں میں آنے والے سبھی افراد سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ساف صفائی کے ساتھ سماجی دوری ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

اتراکھنڈ: 'عبادات کے ذریعے ہی وبا سے نجات ممکن'
اتراکھنڈ: 'عبادات کے ذریعے ہی وبا سے نجات ممکن'

By

Published : Jun 8, 2020, 6:28 PM IST

ریاست اتراکھنڈ میں بھی ان لاک ون کے نفاذ کے بعد حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق 8 جون سے سبھی عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ: 'عبادات کے ذریعے ہی وبا سے نجات ممکن'

حکومت کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سبھی مذہبی رہنماؤں نے اسے ملک کے لئے بہتر اقدام قرار دیا۔

در حقیقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکومت نے فوری طور پر تمام مذہبی مقامات پر پابندی عائد کرنے کا سخت فیصلہ لیا تھا۔

اب جب کہ حکومت نے 8 جون سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا حکم دیا ہے تو تمام مذہبی رہنماؤں نے اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عبادت گاہوں میں آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ'کرونا وائرس کے تعلق سے خاص احتیاط برتتے ہوئے اس وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا کااہتمام کریں۔

اس موقع پر اتراکھنڈ کے ضلع ادھم سنگھ نگر کے قاضی مفتی محمد ذوالفقار نعیمی نے کہا کہ' کورونا وائرس کو یقینی طور پر عبادات الٰہی کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔لہذا لوگوں کو احتیاط برتنے کے ساتھ عبادت میں مشغول رہنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details