اردو

urdu

ETV Bharat / city

چمولی میں بھارت ۔ چین سرحد کے قریب گلیشیئر پھٹا - بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے کمانڈر کرنل منیش نے واقعہ کی تصدیق کی

چمولی ضلع میں بھارت چین سرحد سے متصل علاقہ سُمنا میں بی آر او کیمپ کے قریب گلیشیئر ٹوٹ کر ملاری سُمنا سڑک پر آگیا۔ بی آر او کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

چمولی میں بھارت چین سرحد کے قریب گلیشئر پھٹا
چمولی میں بھارت چین سرحد کے قریب گلیشئر پھٹا

By

Published : Apr 23, 2021, 10:01 PM IST

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بھارت - چین سرحدی علاقے سے ملحق سُمنا بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کیمپ کے قریب ملاری سُمنا روڈ پر گلیشیئر ٹوٹ کر آگیا۔

بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے کمانڈر کرنل منیش کپل نے اس کی تصدیق کی ہے۔ کرنل کپل نے ٹیموں کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھیجا ہے۔ اطلاع کے مطابق جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ وہاں بی آر او کارکنان سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے، حد سے زیادہ برفباری کے باعث سرحدی علاقے میں وائرلیس سیٹ کام نہیں کررہے ہیں۔

وہیں چمولی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ یشونت سنگھ چوہان نے ایسے کسی بھی واقعے کی تردید کی ہے۔ نیتی وادی میں پچھلے تین دنوں سے شدید برفباری کا سامنا ہے۔ ملاری سے آگے جوشی مٹھ ۔ ملاری شاہراہ بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے جس سے فوج اور آئی ٹی بی پی کی گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details