دہرادون:اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے نہرو کالونی ڈالن والا کی رہنے والی پشپا منجیال نے اپنی جائیداد راہل گاندھی کے نام کر دی ہے۔ اس کو لے کر خاتون نے دہرادون کورٹ میں وصیت نامہ بھی پیش کیا ہے۔ پشپا کا کہنا ہے کہ وہ راہل گاندھی کے خیالات سے بہت متاثر ہیں۔ ان کے گھر والوں نے ملک کی آزادی سے لے کر آج تک ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنی قربانی پیش کی ہے۔ پسپا نامی یہ خاتون آنکھ سے دیکھ نہیں سکتی ہیں dehraduns elderly woman pushpa manjial۔
کانگریس پارٹی کے مہانگر صدر لال چندر شرما نے کہا کہ خاتون نے اپنی ساری ایف ڈی، سونا جو انہوں نے بینک لاکر میں رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے بینک کا لاکر نمبر اور آکاؤنٹ نمبر وصت نامے میں لکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد بھی جو جائیداد ہوگی، وہ راہل گاندھی کے نام ہوگی۔ یہ وصیت نامہ خاتون نے کورٹ سے رجسٹرڈ کراکر پریتم سنگھ کو سونپا ہے۔
کانگریس رہنما اور رکن اسمبلی پریتم سنگھ نے بتایا کہ خاتون کی عمر 79 برس ہے۔ وہ آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔ خاتون نے راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی کے قربانیوں کو ذکر کرتے ہوئے اپنی پوری جائیداد راہل گاندھی کے نام کرنے کی بات کہی۔
بتایا گیا ہے کہ 79 سالہ بزرگ خاتون پشپا منجیال کے پاس 50 لاکھ کی اے ایف ڈی اور 10 تولہ سونا بھی شامل ہیں۔