اردو

urdu

ETV Bharat / city

زمینی تنازع میں چار لوگوں کا قتل - News From Bihar

بھارتی ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں زمینی تنازع کے سلسلے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل کر دیا گیا۔

زمین تنازع معاملے میں چار افراد کا قتل

By

Published : Jun 21, 2019, 6:05 PM IST

Updated : Jun 21, 2019, 6:23 PM IST

معاملہ دربھنگہ کے کوشیشور استھان تھانہ کے اجوا گاؤں کا ہے۔ اجوا گاؤں میں تب کہرام مچ گیا جب چچازاد بھائی نے زمینی تنازع معاملے میں اپنے ہی بھائی کے اہل خانہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

زمین تنازع معاملے میں چار افراد کا قتل

اس اجتماعی قتل واردات کے بعد گاؤں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ اس قتل عام میں مہلوک کی شناخت ساٹھ سال کے لکشمی شاہ، ارہلیہ دیوی، بچو شاہ عرف کرسن کانت اور وریندر شاہ کے طور پر ہوئی۔

مہلوک کے رشتےدار رام کمار شاہ نے کہا کہ دونوں خاندان کے درمیان گزشتہ تین مہینے سے زمینی تنازعہ تھا۔ لکشمی ساہو نے جب اپنے چھوٹے بھائی گنگا ساہو سے گھر بنانے کے سلسلے میں گفتگو کرنی چاہی تو گنگا ساہو انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس حملے میں موقع پر ہی لکچھمی ساہو کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد لکچھمی ساہو کے دونوں بیٹے اور اہلیہ ارہلیہ دیوی کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ قتل کو انجام دینے کے بعد قاتل گنگا فرار ہو گیا۔ رام کمار ساہو نے کہا کہ دربھنگہ کے سینیر ایس پی نے بھروسہ دلایا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر قاتل کو پکڑ لیا جائے گا۔ اس قتل عام کی تصدیق گاؤں کے چوکیدار نے بھی کی۔

علاقے میں دہشت کا ماحول ہے- اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین نے زمین زمینی تنازعہ کو حل کروانے کے لیے مقامی پولیس سے درخواست کی تھی۔ لیکن پولیس نے اس معاملے پر توجہ نہیں دی تھی۔

Last Updated : Jun 21, 2019, 6:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details