اس موقع پر کانگریس یوتھ صدر دربھنگہ راہل کمار جھا نے کہا کہ عالمی وبا کرونا سے پورے ملک کی عوام پریشان ہے۔ لوگوں کو طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سفر کے لیے ٹرانسپورٹ خدمات میں بھی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دربھنگہ: کانگریس یوتھ کارکنوں نے مودی کا پتلا نذر آتش کیا
ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے کانگریس یوتھ کارکنوں نے دربھنگہ کے لہیریا سرائے ٹاور چوک پر جے ای ای اور نیٹ امتحانات کو ملتوی کرنے کی مانگ کو لیکر کانگریس کے ضلع یوتھ صدر راہل کمار جھا کی قیادت میں وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کر احتجاج کیا۔
ریاست بہار میں صرف دو امتحان مراکز بنائے گئے ہیں، ان دونوں امتحان مراکز پر طلباء کو پہنچنے میں کافی دشواری ہوگی لیکن حکومت نے اس مشکلات سے بے خبر ہو کر امتحان کرانے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ بہت ہی نقصان پہنچانے والا فیصلہ ہے۔
یہ حکومت طلباء کے خلاف قدم اٹھا رہی ہے،کانگریس اس فیصلہ کے سخت خلاف ہے۔ آج یوتھ کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کیا ہے۔ اس موقع پر رحمت خان، سابق یوتھ اسٹیٹ سکریٹری سید تنویر انور ، شاداب اتیقی،رتیکانت جھا، امتیاز سمیت درجنوں کانگریس کارکنان موجود تھے۔