دربھنگہ کے سول کورٹ احاطے میں بارش کے سبب پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دربھنگہ بار ایسوسی ایشن کے صدر روی شنکر پرساد نے ای ٹی بھارت کو بتایا کہ آج صبح سے ہی رک-رک کر ہو رہی بارش سے پورا کورٹ احاطہ اور کورٹ کو جوڑنے والی سڑک نے تالاب کی صورت اختیار کر لی ہے۔ لوگوں کو گھٹنے سے زیادہ پانی میں چل کر اپنے کام کو انجام دینے کے لئے آنا جانا پڑ رہا ہے۔
عدالت کا احاتہ تعلاب میں تبدیل روی شنکر نے عدالت میں اس صورت حال کے لیےانتظامہ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ان کا الزام ہے کہ عدالت میں پانی نکاسی کا خاص انتظام نہیں کرنے کی وجہ عام لوگوں کو دقت کا سامنا کرن پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ عدالت سے جڑنے والی روڈ کی وقت پر صاف صفائی نہیں کروایا جاتا ہے، نالا پہلے سے بھرا ہوا رہتا ہے اس لیے پانی نکلنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا نالے کا اٹیچ شہر کے قریب ندی سے بھی نہیں ہے اس لئے بھی تھوڑی سی بارش میں کورٹ احاطہ تالاب کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے-