اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: سنجے سراوگی کے مشورے پر وزیر اعلی نے کیا غور - Chief Minister Nitish Kumar

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے بہار کے وزیر اعلی نتیس کمار کو مشورہ دیا جس پر فوری طور پر توجہ دیتے ہوئے وزیراعلی نے ریاست کے سبھی اعلی افسران کو حکم دے دیا کہ ریاست کے سبھی نو اگزسٹنس اور انتیودے کارڈ والے راشن صارفین کو ڈیلر سے اناج ملے گا۔

Sanjay Saraogi
سنجے سراوگی

By

Published : Jun 3, 2020, 6:57 PM IST

غور طلب ہے کہ پیر کے روز دن کے 12 بجے دربھنگہ کے رکن اسمبلی سنجے سراوگی نے نو اگزسٹنس والے اور انتیودے راشن کارڈ والے غریب صارفین کی دقتوں کو لیکر وزیر اعلی نتیش کمار سے فون پر بات چیت کی۔

محکمہ اناج فراہمی کے سکریٹری پنکج لال اور وزیر اعلی کے سکریٹری منیش ورما، دربھنگہ کے کلکٹر اور رکن اسمبلی سنجے سراوگی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ اسی موضوع پر کی گئی۔ اس ویڈیو کانفرنسگ میں سنجے سراوگی نے دربھنگہ ضلع کے تقریبا 35 ہزار اور شہری علاقوں کے نو اگزسٹنس اور انتیودے والے 05 ہزار غریب راشن کارڈ صارفین کے مسائل کے بارے میں بتایا۔

افسران نے اس پر توجہ دیتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ دربھنگہ ہی نہیں بلکہ پورے ریاست میں اس طرح کے نو اگزسٹنس اور انتیودے والے غریب صارفین کو ڈیلر راشن مہیا کرائے -اس سے غریب صارفین کو بہت راحت ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details