اردو

urdu

ETV Bharat / city

اردو کے تحفظ و بقاء کے لیے امارت شرعیہ کی تحریک کا ساتھ دیں: مولانا شبلی القاسمی

اردو جو نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک اور دنیا کے اکثر حصوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور جو ریاست بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے کہیں عصبیت اور کہیں عدم دلچسپی کا شکار ہے۔

maulana shibli qasmi
امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی

By

Published : Feb 2, 2021, 11:00 PM IST

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد دربھنگہ میں ہفتہ برائے ترغیب تعلیم و تحفظ اردو کے عنوان سے امارت شرعیہ کی ریاست گیر تعلیمی تحریک کے تحت منعقد خصوصی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم انسان کی بنیادی ضرورت ہے جس طرح کھانا پینا اور مکان ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج سائنس، ٹیکنالوجی، علم اور ہنر کا دور ہے جو شخص اور جو جماعت ان بنیادی ضرورتوں کی تکمیل کے بغیر آگے بڑھے گی وہ یقیناً منزل پر نہیں پہنچ سکتی، یہ بات اسلام نے اپنی پہلی ہدایت اور تعلیم کے ذریعے دنیا کو بتایا ہے۔

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ نے اسلام کی اس پہلی تعلیم اور انسانوں کی بنیادی ضرورت کا روز اول سے خیال رکھا، اپنے منشور ایجنڈا اور کاموں میں تعلیمی خدمات کو ہمیشہ فوقیت دی۔

انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ نے جس طرح مذہبی تعلیم کے ادارے قائم کیے ہیں اسی طرح عصری تعلیمی ادارے بھی اسکول آئی ٹی آئی اور پارہ میڈیکل کالج کی شکل میں قائم کیے ہیں۔

سال 2021 میں امارت شرعیہ مولانا محمد ولی رحمانی کی ہدایت اور نگرانی میں ترجیحی بنیاد پر مذہبی اور عصری تعلیم کے فروغ پر کام کرے گی اسی کے ساتھ اردو زبان جس نے ملک کی آزادی اور آزادی کے بعد ملک کے باشندوں کے درمیان محبت قربت اور نزدیکیاں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اس کے تحفظ کے لیے بھی پوری قوت کے ساتھ سرگرم تحریک چلائے گی، اردو جو نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک اور دنیا کے اکثر حصوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہے اور جو ریاست بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے کہیں عصبیت اور کہیں عدم دلچسپی کی شکار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details