ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع دگہی تالاب کی تزئین و مرمت کا کام مہینوں سے زیرِ التواء ہے اور اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کام میں تاخیر ہوئی ہے تاہم کام کی مدت میں توسیع کرنے کی منظوری دے دی جائے گی۔
واضح رہے کہ دگہی تالاب شہر گیا کے عین درمیان میں واقع ہے، جہاں سے روزانہ افسران کی آمد و رفت رہتی ہے تاہم کام وقت پر مکمل نہیں ہوسکا ہے۔
شہر گیا کی خوبصورتی میں اضافے اور ماڈل سٹی کے طرز پر دگہی تالاب کی تزئین کاری اور تعمیر کا منصوبہ شروع ہوا ہے.
محکمہ شہری ترقیات نے کام کرنے کی ذمہ داری بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمینٹ کارپوریشن 'بڈکو' کو دیا ہے تاہم کام و منصوبہ کی نگرانی میونسپل کارپوریشن گیا کی ہی ہے۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ تالاب کے چاروں اطراف میں پارک کی شکل میں پھول لگانے ہیں تاہم یہ تالاب اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ تالاب کے سامنے مگدھ کمشنری کا ہیڈ کوارٹر ہے، جبکہ ایک جانب گیا کلکٹریٹ اور دوسری جانب گیا سول کورٹ ہے۔
یہاں وی آئی پی سے لیکر عام عوام تک ہزاروں افراد کی آمدورفت ہے، تالاب اور اس کے پانی کی صفائی کا ذمہ میونسپل کارپوریشن کے ہی ماتحت ہے تاہم دگہی تالاب کی نامکمل تزئین و مرمت کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔
آس پاس کے دکانداروں اور مکان مالکان کے لیے دگہی تالاب کوڑا دان ہے، دگہی تالاب کے کام مکمل نہیں ہونے کے معاملے پر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بڈکو کو مذکور منصوبہ پر کام کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی لیکن اس کی نگرانی میونسپل کارپوریشن کی ہی ہے۔