ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ایک نششست میں یوتھ راجد کی توسیع کرتے ہوئے ضلع کے تمام 9 بلاک کے صدور و سکریٹری کا انتخاب عمل میں آیا انتخاب کے بعد منتخب کردہ عہدے داروں کو ضلع صدر سریش پاسوان، سابق ضلع صدر وجے یادو، یوتھ ضلع صدر گورو کمار عرف بٹو رائے، خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب اور راجد سینئر رہنما اویناش آنند کے ہاتھوں نوٹیفکیشن خط تقسیم کیے گئے۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے خاتون سیل کی ضلع صدر لولی نواب نے کہا کہ جن لوگوں کو عہدہ ملا ہے انہیں مبارکباد، مگر یاد رہے ذمہ داری ملنے کے بعد اصل امتحان اسے نبھانا ہوتا ہے، آپ لوگ اس قابل تھے اس لیے ہمارے رہنما نے بھروسہ کر کے ذمہ داری سونپی ہے اب آپ لوگ زمینی سطح سے کام شروع کر دیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ' رواں سال انتخابی سال ہے اور آج ہم لوگوں کو عہد لینا ہوگا کہ اس غریب مخالف حکومت کو اکھاڑ پھیکیں گے اور غریبوں کے مسیحا تیجسوی یادو کو اگلا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔