کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس درمیان یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور یومیہ مزدوروں کی خستہ حالی کی خبریں سرخیوں میں ہے۔ لیکن اسی درمیان کچھ مثبت خبریں بھی سامنے آرہی ہیں، جن میں یہ کہ سماجی تنظیموں کی جانب سے ضرورت مندوں کو ہرممکن مدد پہنچائی جانے کی خبر سر فہرست ہے۔
دربھنگہ: ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم - police distributed food packet news in urdu
ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے گھنشیام پور تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے 50 غریب ضرورت مند خاندانوں کے درمیان راشن تقسیم کرکے مثال قائم کی۔

ضرورت مندوں میں کے درمیان راشن تقسیم
ویڈیو
اسی طرح کی ایک مثبت خبر دربھنگہ کے بیرول سب ڈیویژنل کے گھنشیام پور تھانہ سے آئی ہے جہاں پولیس افسران نے 50 غریب، مزدور، بیوہ، معذور اور ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرکے عمدہ مثال پیش کی۔
گھنشیام پور تھانہ پولیس کی اس امداد کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ گھنشیام پور تھانہ انچارج نے فون پر کہا کہ' ہمارے پولیس اہلکار مسلسل ضرورت مندوں کی شناخت کررہی ہے اور انہیں مدد بھی پہنچائی جارہی ہے'۔