ریاست بہار کے ضلع کیمور سے ایک سڑک حادثے کی خبر آ رہی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اترپردیش کی طرف سے آرہی ایک پک اپ وین کے رام گڑھ کے پاس پلٹنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ وین میں سوار چار سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اطلاع کے مطابق اترپردیش کے وارانسی سے مسافروں کو لیکر ایک پیک اپ رامگڑھ جارہی تھی، اسی دوران بتایا جاتا ہے کہ مسافروں سے بھری پیک اپ وین کا ڈرائیور سامنے سے آرہے ٹریکٹر سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کررہا تھا اسیوقت پیک اپ اچانک سڑک کے کنارے بنے چاٹ میں پلٹ گئی۔