ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے 80 بینی پور اسمبلی حلقہ میں پہلی انتخابی ریلی اتوار کو نتیش کمار کی منعقد ہوئی تھی۔
نتیش کمار کی انتخابی ریلی میں مسلمانوں کی شرکت ندارد دربھنگہ کے 80بینی پور اسمبلی حلقہ کے بینی پور تحصیل میں واقع بابو ناگا ارجن سٹیڈیم میں جے ڈی یو کے امیدوار اجے کمار چودھری کی حمایت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اس انتخابی ریلی میں شامل ہوئے۔
بہار میں انتخات کی ریلیاں عروج پر ہیں اور تمام پارٹیز کمربستہ ہیں، لیکن ان ریلیوں میں مسلمانوں کی کمی ندارد ہے اس ریلی میں امید کے مطابق عوام کی بھیڑ نظر نہیں آئی شاید کووڈ-19 کے پیش نظر ایسا ہوسکتا، لیکن جو سب سے اہم بات دیکھنے کو ملا وہ یہ کہ مسلمانوں کی تعداد اس ریلی میں بہت کم نظر آئی۔
اس ریلی میں شائقین کی طرف بیٹھے ہوئے جے ڈی یو کے ریاستی اقلیتی سیل کے انچارج سے جب ریلی میں پسماندہ طبقے کی شرکت میں کمی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے بچتے ہوئے کہا کہ مسلمان نتیش کمار کے ساتھ پوری طرح سے ہیں۔
جے ڈی یو کے امیدوار اجے کمار چودھری کی حمایت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اس انتخابی ریلی میں شامل ہوئے وہیں نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے جتنا ترقی کا کام مسلمانوں کے لیے کیا ہے وہ آذادی کے بعد سے اب تک کسی دوسرے وزیراعلیٰ نے نہیں کیا اور نہ ہی اب کوئی دوسرا کرے گا۔
نتیش کمار کی انتخابی ریلی میں مسلمانوں کی شرکت ندارد انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے تعلیم، مدرسہ اور قبرستان کے ساتھ ساتھ کئی دیگر فلاحی کام مسلمانوں کے لیے کیے ہیں۔