اردو

urdu

ETV Bharat / city

دربھنگہ: گاؤں کی مساجد میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی - 21 دنوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران مذہبی و سماجی پروگرامز سمیت لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

Muslims are not offer juma namaz in mosque
فائل فوٹو

By

Published : Mar 27, 2020, 10:25 PM IST

خبروں کے مطابق لاک ڈاون کے پیش نظر آج ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے لیے بھی لوگ جمع نہیں ہوئے، حتی کہ گاؤں کے مساجد میں بھی لوگ جمعہ کی نماز کے لیے جمع نہیں ہوئے بلکہ امام مؤذن اور مسجد انتظامیہ سمیت دو چار افراد پر مشتمل لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

ویڈیو

اس سلسلے میں مساجد انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رک کر ظہر کی نماز ادا کریں۔ جمعہ کے لیے مسجد کا رخ نہ کریں۔'

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی کچھ اسی طرح کا منظر دیکھا گیا جہاں گاؤں کی مساجد میں بھی لوگ جمعہ کی نماز کے لیے جمع نہیں ہوئے اور لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details