اردو

urdu

ETV Bharat / city

مکھیا کی بہو کا گولی مار کر قتل - موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے دھاوا بولا

بہار میں سمستی پور ضلع کے شیواجی نگر پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ میں بدمعاشوں نے مکھیا کی بہو کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

مکھیا کی بہو کا گولی مار کر قتل
مکھیا کی بہو کا گولی مار کر قتل

By

Published : Jan 29, 2020, 6:44 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:27 AM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے ویبھو تی پور بلاک کے بیلسنڈیہہ تارا پنچایت کی مکھیا کے بیٹے سدھار تھ کمار اور بہو نیہا کماری (25) کل رات سر ہلا گاﺅں واقع اپنے رشتے دار کے گھر آئے ہوئے تھے ۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار تین بدمعاشوں نے دھاوا بولا اور گولیاں چلانی شروع کر دی ۔ اس واقعہ میں نیہا کماری کی موقع پر ہی موت ہوگئی حالانکہ سدھارتھ بال ۔ بال بچ گیا ۔

ذرائع نے بتا یاکہ قتل کی وجہ آپسی تنازعہ ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

غورطلب ہے کہ اس سے قبل 26 دسمبر کو بدمعاشوں نے ویبھوتی پور تھانہ علاقہ میں بھی سدھارتھ کمار کوگولی مارکر زخمی کر دیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details