ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے پولو میدان میں منعقد دو روزہ متھلا لوک اتسو کا افتتاح عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی ریاستی وزیر وجے کمار سنہا تھے- اس تقریب میں دربھنگہ ضلع اقلیتی محکمہ کی طرف سے بھی اپنا اسٹال لگایا گیا جو توجہ کا مرکز رہا۔
اسٹال میں اقلیتی محکمہ کی جانب سے جو اسکیم چلائی جا رہی ہے اس سے متعلق پوسٹر بینر بھی لگائے گئے، وہیں ضلع اقلیتی دفتر کے اسٹاف بھی اسٹال میں آنے والے لوگوں کو اقلیتی فلاح کے اسکیم سے متعلق معلومات فراہم کراتے نظر آئے۔
اس اسٹال میں ایک دوسری خاص چیز یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شرم شکتی منصوبہ کے تحت اقلیتی طبقے کی خاتون کو خود مختار بنانے کی غرض سے چلا ئے جا رہے پروفیشنل کورس جیسے بیوٹیشین، فیزیو تھریپشٹ وغیرہ کے اسٹال بھی لگائے گئے۔
اسٹال میں بیوٹیشین کورس کی طالبہ بھی موجود تھیں جو آنے والی ہر اقلیتی طبقے کی لڑکیوں کو اس تعلق سے معلومات فراہم کر رہی تھیں۔
اس سلسلے میں اسٹال پر موجود ایک طالبہ ذکیہ نور نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ شرم سکتی منصوبہ کے تحت ہم لوگ بیو ٹیشین کا کورس کروا رہے ہیں جو بھی اقلیتی طبقہ کی خاتون ہیں وہ چار ماہ کا بیوٹیشین کورس کر سکتی ہیں اور خود مختار بن سکتی ہیں۔