اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: دربھنگہ میں ڈرون کیمرے سے نگرانی - لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

لاک ڈاؤن کے دوران بلاوجہ گلی محلے میں گھومنے والوں کے خلاف دربھنگہ پولیس سخت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ان لوگوں پر نظر رکھنے کے لیے شہر کی پولیس ڈرون کیمرے سے بھی نظر رکھ رہی ہے۔

Lockdown: Police surveillance with drone cameras in darbhanga bihar
لاک ڈاؤن: ڈرون کیمرے سے پولیس کر رہی نگرانی

By

Published : May 20, 2020, 10:36 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ دور سے ہی پولیس ڈرون کیمرے کی مدد سے پہلے تصویر کھینچ لیتی ہے پھر ویڈیو فوٹیج کے ذریعے ان کی شناخت کرتی ہے۔

آسمان سے ڈرون کیمرہ گھر کی چھتوں سے لے کر گلی محلے پر نظر رکھ رہا ہے۔ باہر گھومنے والوں کی تصویر فوری طور پر پولیس والوں کے پاس پہنچ جاتی ہے پھر پولیس ان گلیوں میں پہنچ کر لوگوں کی خبر لیتی ہے۔

لاک ڈاؤن: ڈرون کیمرے سے پولیس کر رہی نگرانی

ڈرون کیمرے کو دیکھ کر لوگ بھاگتے بھی نظر آتے ہیں، کچھ لوگوں کو پولیس بائک سے کھدیڑ کر گھر کے اندر پہنچا دیتی ہے، اور جو پکڑ میں آ جاتا ہے انہیں کان پکڑا کر اٹھک بیٹھک بھی کرواتی ہے۔

ڈرون کیمرے سے پہلے سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی اطلاع پر جب پولیس پہنچتی تھی تو پولیس کو چکمہ دےکر لوگ فرار ہو جاتے تھے۔ لیکن اب پولیس کی اس تیسری آنکھ سے خلاف ورزی کرنے والے بچ نہیں پا رہے۔

اس ڈرون کیمرے کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے دربھنگہ کے سی ٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ ہم لوگ لاک ڈاؤن میں شروع سے ہی خلاف ورزی کرنے والوں پر نگاہ رکھ رہے ہیں، ڈرون کیمرے کی مدد سے اب تک کل 29 لوگوں پر مقدمہ درج کر کارروائی کی گئی ہے جس میں سے 25 لوگوں کو جیل بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب بھی ہم لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نگاہ رکھ کر کارروائی کر رہے ہیں۔ ہم نے سبھی تھانہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے یہاں کے چوکیدار کو بھی خبردار کریں کہ گاؤں میں باہر سے آنے والوں پر نظر رکھیں اور تھانہ کو اطلاع دیں جس پر تھانہ مثبت قدم اٹھانے کا کام کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details