سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے آج یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر سی اے آئی ٹی اور ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے مشترکہ طور سے مدار پو ر واقع ایک کالج میں چھاپے ماری کر کے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کی ہے ۔ اس سلسلے میں دو شراب اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار اسمگلروں کی شناخت گھنشیام تھانہ علاقہ کے لگماگاﺅں باشندہ رام کرشن ساہ اور سپول ضلع کے کنولی تھانہ علاقہ کے کنولی گاﺅں باشندہ راجیو کمار کے طور پر کی گئی ہے۔
کثیر مقدار میں شراب برآمد، دو گرفتار - کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
بہار میں دربھنگہ ضلع کے لہیریا سرائے تھانہ علاقہ کے مدار پور محلہ واقع لاج سے ایکسائز محکمہ نے کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔
کثیر مقدار میں شراب برآمد، دو گرفتار
سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ لاج کے مالک اور آپریٹر کے خلاف معاملہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری جاری ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ پہلا معاملہ ہے جہاں شراب اسمگلروں نے طلباءکے رہنے والے لاج میں شراب چھپا رکھا تھا اور وہاں سے وہ لوگوں کو سپلائی کرتے تھے ۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:24 PM IST