ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم کی صدارت میں منعقد اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شاہنواز عالم شامل ہوئے۔
جوکی ہاٹ میں ڈاک بنگلہ کی توسیع سے علاقے کی رونق بحال ہوگی - etv news
ارریہ کے جوکی ہاٹ بلاک میں واقع ضلع پریشد کے قدیم ڈاک بنگلہ کے توسیعی کام کا افتتاح آج ایک تقریب میں مقامی لوگوں کی موجودگی میں انجام پایا۔ توسیعی کام سے مقامی لوگوں کے چہروں پر خوشی دیکھی جا رہی ہے۔
![جوکی ہاٹ میں ڈاک بنگلہ کی توسیع سے علاقے کی رونق بحال ہوگی جوکی ہاٹ میں ڈاک بنگلہ کی توسیع سے علاقے کی رونق بحال ہوگی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11185311-731-11185311-1616858412170.jpg)
ضلع پریشد کے توسط سے توسیعی اس کام میں کل 4 لاکھ 41 ہزار 900 روپے خرچ آنے کا اندیشہ ہے، حالانکہ ڈاک بنگلہ میں کئی اور کام ہونے ہیں جو مختلف مرحلوں میں کیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ' اس ڈاک بنگلہ کے تعمیر سے دوسرے اضلاع سے آنے والے معزز نمائندہ کے لئے آسانی ہوگی اور وہ یہاں آرام سے ٹھہر سکیں گے، یہی نہیں خواص کے علاوہ عوام بھی اس کا صحیح استعمال کر سکتے ہیں، خاص طور سے غریب خاندان کے لوگ اپنے بچیوں کی شادی میں اس ڈاک بنگلہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ' یہ ایک بڑا کام ہو رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہم بھی اس کے ترقی میں ہر طرح کا تعاون کریں گے، یہ والد مرحوم تسلیم الدین صاحب کا ایک خواب تھا جسے توسیع کر کے جوکی ہاٹ کے عوام کے حوالے کر دوں گا۔ یہ بہت پہلے بن جانا چاہیے تھا مگر کسی وجوہات کے بنا پر پورا نہیں ہو سکا'۔
واضح رہے کہ، یہاں پر ضلع پریشد کی 55 ڈسمل زمین ہے، لیکن کچھ حصوں پر ابھی بھی مقامی طور سے کچھ لوگوں نے تجاوز کر رکھا ہے، جس کی پیمائش کر کے تجاوزات سے آزاد کرایا جائے گا۔ اس قدیم ڈاک بنگلہ کے توسیع سے مقامی لوگوں میں جوش و خروش ہے، اس موقع پر مقامی ضلع پریشد گلشن آرا، غوث اعظم، نوشاد عالم، شاہنواز اختر بھی موجود تھے۔