اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ہوتیں - تیرہ سالہ جیوتی

تیرہ سالہ جیوتی اپنے زخمی والد کو ریاست ہریانہ سے ریاست بہار تک سائیکل کے ذریعہ تقریبا 1300 کلومیٹرکا فاصلہ طئے کرکے اپنے والد کو بحفاظت گھر تک پہنچانے میں کامیاب رہی۔

girl travels 1300 km by bicycle and takes father to home in darbhanga
بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ہوتیں

By

Published : May 18, 2020, 11:18 PM IST

دربھنگہ ضلع کے سنہوڑا بلاک کے سرہلی گاؤں کی تیرہ سالہ ایک بیٹی ’جیوتی‘ نے اپنے والد محترم کے لیے ایسا کام کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ہوتی ہیں۔

دراصل 13 سالہ جیوتی اپنے زخمی والد کو ریاست ہریانہ سے ریاست بہار تک سائیکل کے ذریعہ تقریبا 1300 کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرکے اپنے والد کو بحفاظت گھر تک پہنچانے میں کامیاب رہی، جس کی وجہ سے اس بہادر لڑکی کی ہر جگہ تعریف کی جارہی ہے یہاں تک کہ والد موہن پاسوان بھی اپنی بیٹی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

بیٹیاں بیٹوں سے کم نہیں ہوتیں

مسلسل آٹھ دن سائیکل چلانے کے بعد جیوتی آخر کار اپنے والد کے ساتھ اپنے گاؤں بحفاظت پہنچی اور آج سبھی جوتی کی ہمت کو سلام پیش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ موہن پاسوان ریاست ہریانہ کے گروگرام میں آٹو چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتے تھے لیکن جنوری میں ایک حادثے کی وجہ سے پیر شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا، پیر کا ابھی علاج جاری ہی تھا کہ کورونا سے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی زندگی کا گزارا کافی مشکل ہوگیا اور مکان مالک نے بھی انہیں گھر سے باہر نکال دیا۔

جیوتی نے بتایا کہ وہ زخمی والد کے حوالے سے بہت پریشانی میں پھنس گئیں تھیں اور والد پیر زخمی ہونے کی وجہ سے کام کرنا بند کر دیے تھے لیکن پہلے سے ہی مالی بحران تھا۔

جیوتی کے پاس صرف 500 روپے بچے تھے جس کے ساتھ اس نے ایک پرانی سائیکل خریدی اور اپنے والد کے ساتھ سفر شروع کردی اور راستے میں جو بھی ملا اس نے ان لوگوں کی مدد کی۔

اسی دوران موہن پاسوان نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی جیوتی پر فخر ہے۔ جب مکان مالک نے اسے گھر سے نکال دیا تھا تو وہ اپنے سے زیادہ اپنی بیٹی کی فکر تھی لیکن یہ بیٹی بہت بہادر نکلی اور انھیں محفوظ طریقے سے گھر پہنچا کر ایک نئی زندگی دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details