بہار کے دربھنگہ میں کورونا وائرس وبا کو دنیا سے ختم کرنے کے لئے ساڑھے چار سال کے معصوم بچے نے نفل روزہ رکھا۔
ایک جانب پوری دنیا میں کورونا وائرس کے خلاف تمام محاز پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔ بھارت میں وزری اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ لوگ اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔ اس دوران مختلف مقامات کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں ایک چار سال کا بچے نے نفل روزہ رکھ کر کورونا وائرس سے تحفظ کی دعائیں کی۔
ننھے روزہ دار نے کورونا سے تحفظ کی دعا کی
بہار کے دربھنگہ میں کورونا وائرس وبا کو دنیا سے ختم کرنے کے لئے ساڑھے چار سال کے معصوم بچے نے نفل روزہ رکھااور پوری انسانیت کی تحفظ کے لیے دعا کی۔۔
four year old
دربھنگہ کے صدر تحصیل کے مریا گاؤں کے محمد نثار کے ساڑھے چار سال کے معصوم بچے سمروج شیخ نے نفل روزہ رکھا اور نماز ادا کی۔
ننھے روزدار نے کہا کہ اس وبا سے کوئی بھی باہر نہیں جا رہا ہے اس لئے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے ہیں کہ وہ اس وبا کو ختم کر دیں۔
Last Updated : Apr 11, 2020, 9:31 PM IST