ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے سی ایم لاکالج کے مین گیٹ پر اردو میں تحریر کردہ نام پر تنازع کے بعد دوبارہ کالج کے مین گیٹ پر اردو زبان میں نام لکھوا گیا۔
در اصل سی ایم لا کالج کے مین گیٹ پر ہندی اور اردو زبان میں کالج کا نام لکھا ہوا تھا، جس پر بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے وی بی پی اور متھلا اسٹوڈنٹ یونین نے اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا، اور اردو میں لکھے گئے نام کو مین گیٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد کالج انتظامیہ نے مین گیٹ سے اردو میں لکھے گئے نام کو ہٹا دیا۔ اس موضوع پر ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی جس کا اثر ہوا۔
اس موضوع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بیداری کاررواں کے قومی صدر نظرعالم سے بھی رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ جلد از جلد داخلہ گیٹ پر اردو میں نام کے موضوع پر مہم چلائیں گے۔'